• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66350

    عنوان: سورج نکلنے سے پہلے پہلے تک ادا نماز پڑھی جائے گی

    سوال: اگر طلوع آفتاب کے بعد آنکھ کھلے تو مکروہ وقت کے بعد نماز ادا کرنی ہے، تو کیا سنت اور فرض دونوں ادا کریں؟نیز نیت قضا ء کی کرنی ہے یا نہیں؟ اور فرض نماز کو تکبیر کے ساتھ بلند آواز سے قرأت کرنا ہے یا نہیں؟ اور کتنے وقت تک صبح کی ادا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ براہ کرم، وضاحت سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 66350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 737-566/D=9/1437 (۱) اگر زوال سے پہلے (یعنی سورج بلند ہونے سے زوال تک) قضا کررہے ہوں تو فرض کے ساتھ سنت کی قضا بھی کریں گے اور نیت میں قضا کہیں گے۔ (۲) اگر تنہا پڑھ رہے ہوں تو بلند آواز سے قرأت نہیں کریں گے بلکہ سراً قرأت کریں گے۔ (۳) سورج نکلنے سے پہلے پہلے تک ادا نماز پڑھی جائے گی سورج نکلنے کے بعد قضا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند