• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609322

    عنوان:

    باہر سے كسی نے كہا تكبیر زور سے پڑھو اس پر تكبر كہنا

    سوال:

    سوال : میں ایک مسجد میں امام کی حیثیت سے ہوں مسجد کے دو حصے ہیں ایک اندر ونی اور ایک باہری جب نماز ہورہی ہوتی ہے تو باہری حصے تک تکبیرات انتقالیہ کی اواز نہیں پہنچتی جس کی بنا پر کوئ صاحب باہری حصے سے کہتے ہیں کہ تکبیر بول دینا اس پر کوئی صاحب تکبیر کہ دیتے ہیں تو لقمہ لینے والے کی نماز صحیح ہے یا فاسد ۔

    نوٹ:یہ صورت اکثر جمعے کے دن اورکبھی مائک خراب ہو جانے پر پیش آتی ہے اور یہ کئی سالوں سے چل رہا ہے۔

    جواب نمبر: 609322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 873-699/H=07/1443

     باہری حصہ سے كسی نے كہا تكبیر بول دینا اس پر جس شخص نے تكبیر كہی اور سوچ كر كہی كہ تكبیر زور سے كہنے کی ضرورت ہے جیسا كہ عامۃً ایسا ہی ہوتا ہے تو كچھ حرج نہیں نماز سب كی درست ہوجاتی ہے۔ باہر سے اگر كسی نے كہا كہ تكبیر بول دینا اور اس كی آواز سن كر بغیر كچھ سوچے ہوئے محض اس كے كہنے پر تكبیر جہراً بول دی (اور عامۃً ایسا نہیں ہوتا) تو تكبیر كہنے والے اور جن لوگوں نے اس كی تكبیر كی اقتداء كی ان سب كی نماز فاسد ہوگئی۔ اور جب كہ كئی سال سے مائك كی خرابی وغیرہ كی وجہ سے اس طرح كی ناگفتہ بہ صورت پیش آرہی ہے تو مشورہ كركے مائك كا انتظام صحیح كریں یا پھر مكبرین كا عمدہ نظم بنالیں تاكہ باربار یہ پریشانی پیش نہ آئے اور تمام نمازیوں كی نماز خلل و تشویش سے محفوظ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند