• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172979

    عنوان: جھوٹ بولنے اور چوری كرنے والوں كی نماز كا حكم؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں لوگ جھوٹ بولتے ہیں، چوری کرتے ہیں، بیمانی کرتے ہیں ، لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں، دھوکہ دیتے ہیں ، لیکن نماز بڑی پابندی سے پڑھتے ہیں ، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، بالکل ان کو احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم کیا کررہے ہیں یا ہم نے ماضی میں کیا کیا ہے، ایسے لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ اپنے آپ کو دھوکہ دینا نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 172979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-8/B=01/1441

    ایسے لوگ بڑے گھاٹے میں ہیں، ایسے لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی ہے۔ اسلام صرف عبادت کا نام نہیں ہے،بلکہ عبادت کا درست ہونا، اخلاق کا درست ہونا، اور معاملات کا درست ہونا بھی ضروری ہے جب تک تینوں چیزیں درست نہ ہوں گی آدمی کو کامل مسلمان نہیں کہا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند