• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22784

    عنوان: جناب مجھ کو کئی سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ مجھے ریاح او رپیشاب کے قطروں کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میں نماز ٹھیک سے نہیں پڑھ سکتا ہوں اگر میں پیشاب کروں تو اس کے بعد قریباً گھنٹہ دیڑھ گھنٹہ تک میں سکون سے نہیں بیٹھ اٹھ سکتا ہوں اگر میں پیشاب نہ کروں تو ریا ح مجھے نماز میں ستاتی ہیں، اس لیے میں اب بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، کیا میری نماز قبول ہوگی؟ ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ مجبوری میں نماز قبول ہوتی ہے؟ مہربانی فرماکر مجھے تکلیف سے بچائیں، واضح رہے کہ پیشاب کے قطرے بعض وقت بیٹھ کر نماز پڑھنے میں بھی نکل آتے ہیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟ 

    سوال: جناب مجھ کو کئی سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ مجھے ریاح او رپیشاب کے قطروں کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میں نماز ٹھیک سے نہیں پڑھ سکتا ہوں اگر میں پیشاب کروں تو اس کے بعد قریباً گھنٹہ دیڑھ گھنٹہ تک میں سکون سے نہیں بیٹھ اٹھ سکتا ہوں اگر میں پیشاب نہ کروں تو ریا ح مجھے نماز میں ستاتی ہیں، اس لیے میں اب بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، کیا میری نماز قبول ہوگی؟ ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ مجبوری میں نماز قبول ہوتی ہے؟ مہربانی فرماکر مجھے تکلیف سے بچائیں، واضح رہے کہ پیشاب کے قطرے بعض وقت بیٹھ کر نماز پڑھنے میں بھی نکل آتے ہیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟ 

    جواب نمبر: 22784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):915=719-6/1431

    کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں اگر پیشاب کے قطرات آنے یا ریح خارج ہونے کا عذر لاحق ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے، کیونکہ فقہاء نے اسے بھی ترکِ قیام کے اعذار میں شمار کیا ہے: قال في نور الإیضاح إذا تعذر علی المریض کل القیام صل قاعدًا برکوع وسجود قال في شرحہ للطحطاوي کذا یصلی قاعدًا لو عجزہ القیام عن الصوم․․․ أو کان بحال لو قام سلس بولہ (حاشیة طحطاوی:۴۳۱)
    لہٰذا عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے سے ان شاء اللہ نماز مقبول ہوگی، یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ اگر دورانِ نماز قطرہ آگیا یا ریح خارج ہوگئی تو وضو اور نماز کا اعادہ واجب ہوگا جب تک کہ آپ وضو کے اعتبار سے معذور شرعی نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند