• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145717

    عنوان: ایك ركعت میں سورہٴ فاتحہ ۲ مرتبہ پڑھنے سے كیا سجدہٴ سہو واجب ہوجائے گا؟

    سوال: اگرکسی نماز (کی ایک ہی رکعت) میں سورت فاتحہ ۲ مرتبہ پڑھ لی ہو اور قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو بھی کر لیا جائے تو ایسی نماز (درست) ہو گی ؟ یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 14571701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 71-1423/H=1/1439

    اگر کسی نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں یا علاوہ فرض کے سنت ونوافل کی تیسری یا چوتھی رکعت میں مسلسل سورہٴ فاتحہ پڑھی اور سجدہٴ سہو کرلیا تو نماز درست ہوگئی اگر فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں مسلسل بھی پڑھی ہو تو سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوتا اسی طرح فرض کی پہلی یا دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت پڑھی اور پھر سورہٴ فاتحہ دوبارہ پڑھ لی تو بھی سجدہٴ سہو واجب نہ ہوگا ولو کررہا أي الفاتحة في الأولیین یجب علیہ سجود السہو بخلاف ما لو أعادہا بعد السورة أو کررہا في الأخریین اھ (الفتاوی الہندیة: ۱/ ۱۲۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند