• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601939

    عنوان:

    مسافت سفر كے اندر دس دن كے لیے سفر كرنے والا قصر كرے گا یا اتمام؟

    سوال:

    بعد سلام سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص امامت کی غرض سے مقدار سفر کے اندر دس دن کے لئے جاوے تو کیا وہ قصر نماز پڑھے گا؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:364-255/sd=5/1442

     وطن اصلی سے مسافت سفر کے اندر اندر کسی جگہ دس دن کے لیے جانے سے شرعی سفر کے احکام جاری نہیں ہوں گے ، لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص پوری نماز پڑھے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند