• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36018

    عنوان: کیا ٹی وی کے سامنے نماز ہو جاتی ہے اگر ٹی وی کھولا ہوا ہو؟

    سوال: کیا ٹی وی کے سامنے نماز ہو جاتی ہے اگر ٹی وی کھولا ہوا ہو؟

    جواب نمبر: 36018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 113=113-1/1433 نماز ہوجائے گی لیکن سامنے ٹی وی کے ہونے سے ایک آلہ لہو کی تعظیم لازم آتی ہے اور ٹی وی چالو ہونے کی صورت میں ممنوعہ تصاویر کا بھی سامنا ہوگا نیز توجہ الی اللہ میں خلل ہوگا، ان چیزوں کی وجہ سے نماز میں کراہت آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند