• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60786

    عنوان: قصر نماز کے متعلق سوال؟

    سوال: حضرت، ہم بریلی میں اپنے نانا کے یہاں تقریباً 25 سال سے رہ رہے تھے ، اب ہم نے لکھنوَ میں اپنا گہر بنوا لیا ہے ، اب ہم وہیں رہتے ہیں اور میں امروہہ میں نوکری کرتا ہوں اور امروہہ میں ایک مکان کرایہ پر لے رکہا ہے میں دو تین دن امروہہ میں رہتا ہوں اور دو تین دن بریلی میں اور پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہیں کرتا تو کیا میں بریلی اور امروہہ دونوں جگہ قصر کروں گا؟

    جواب نمبر: 60786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 608-608/Sd=11/1436-U اگر آپ نے بریلی کو اپنا وطن اصلی نہیں بنایا تھا یا وطن اصلی بنایا تھا لیکن اب وہاں سے منتقل ہوکر لکھنوٴ میں مستقل طور پر رہنے لگے ہیں، تو آپ بریلی میں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں قصر کریں گے، اسی طرح امروہہ میں بھی پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں قصر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند