• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610458

    عنوان:

    اگر امام جماعت شروع ہونے كے بعد پہنچے تو وہ كیا كرے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک حافظ ہوں، ہمارے یہاں جو مسجد ہے میں نماز پڑھاتا ہوں کبھی کبھی میں لیٹ ہوتا ہوں تو ان لوگو ں میں سے کوئی ایک نماز پرھاتا ہے جب میں مسجد جاتا ہوں توں دیکھتا ہوں ان لوگو ں میں سے امامت کررہا ہے تو اس حالت میں میں کیا کروں؟ ان کے پیچھے اقتداء کرو ں؟ان لوگو ں کے قرآن مجید کی تلاوت بہت غلط ہے، بتائیں کہ میں اس حالت میں کیا کروں گا؟

    جواب نمبر: 610458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1072-931/L-9/1443

     مذكورہ بالا صورت میں اگر آپ كو یہ یقین ہوجائے كہ میں اب وقت پر نہیں پہونچ سكتا تو ایسی صورت میں آپ كسی اور مسجد میں جاكر باجماعت نماز ادا كرلیں ، ان كی اقتداء میں نماز ادا نہ كریں ؛ كیونكہ بسا اوقات لحن جلی سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔واضح رہے كہ جب مقتدیوں كی یہ حالت ہے تو آپ حتی الوسع كوشش كریں كہ تاخیر نہ ہو ؛ بلكہ وقت پر پہونچ كر ازخود امامت كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند