• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165583

    عنوان: حالت سفر میں قضا نماز كی ادائیگی

    سوال: میں سفر میں تھا دس دن کے سفر میں، نماز قضا ہوگئی تو کیا میں قضا دو رکعت ہی ادا کروں گا آکر ؟

    جواب نمبر: 165583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 128-107/H=2/1440

    حالت سفر میں جو نماز قضاء ہوگئی اور اُس نماز کے وقت اداء کے ختم ہونے تک آپ مسافر ہی تھے تو وطن میں آکر وہ نماز قضاء کی نیت سے قصر (دو رکعات) ہی پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند