• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161335

    عنوان: كیا فجر كے سلسلے میں ایسی كوئی حدیث ہے؟

    سوال: حضرت، کوئی ایسی حدیث ہے جس میں انسان نیت کرے کہ میں فجر کی نماز پڑھوں گا مگر آنکھ نہیں کھلی تو جس وقت بھی آنکھ کھلی اور اس نے فجر کی فرض نماز پڑھ لی تو ا س کو فرض نماز کا ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 161335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1048-901/sd=9/1439

    فجر کے سلسلے میں تو مذکورہ حدیث نہیں ملی؛ البتہ تہجد کے بارے میں یہ حدیث ہے: عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَةَ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَاءِ، یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَتَی فِرَاشَہُ، وَہُوَ یَنْوِی أَنْ یَقُومَ فَیُصَلِّیَ مِنَ اللَّیْلِ، فَغَلَبَتْہُ عَیْنُہُ حَتَّی یُصْبِحَ، کُتِبَ لَہُ مَا نَوَی، وَکَانَ نَوْمُہُ صَدَقَةً عَلَیْہِ مِنْ رَبِّہِ (سنن ابن ماجہ)

    حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بستر پر (سونے کے لیے) آتا ہے اور اس کی نیت ہوتی ہے کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا، پھر اس پر صبح تک نیند غالب آجاتی ہے، اس کے لیے اس کی نیت کے مطابق (ثواب) لکھا جائے گا اور اس کی نیند اس کے رب کی طرف سے اس پر صدقہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند