• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66904

    عنوان: اگر کوئی شخص آئینے کے سامنے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص آئینے کے سامنے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 66904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 661-537/D=9/1437 مکروہ ہے اس سے مصلی کی توجہ بٹے گی اور خشوع میں فرق پڑے گا۔ جیسا کہ فقہاء کرام نے قبلہ کی دیوار پر نقش و نگار بنانے کو مکروہ لکھا ہے کہ اس سے مصلی کے خشوع میں فرق پڑے گا۔ ولاباس بنقشہ خلا محرابہ فانہ یکرہ لانہ یلہی المصلی۔ ص: ۴۳۰/ج۲ شامی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند