• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39171

    عنوان: مسجد میں ٹوپیاں رکھنے کا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما ء اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی مسجد میں نماز یوں کے لیے ٹوپی رکھ دیتاہے ، شریعت میں اس آدمی کا فعل صحیح ہے؟اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 39171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1167-986/B=6/1433 جس شخص کو نماز ٹوپی میں پڑھنی ہے وہ خود ہی ٹوپی رکھے گا، آپ کو ٹوپی مسجد میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ پھر یہ ٹوپی مسجدوں میں میلی کچیلی ہوجاتی ہیں لوگ اسی کو اوڑھ کر نماز پڑھتے ہیں، جس میں نماز مکروہ ہوتی ہے۔ نیز ان ٹوپیوں کی ایسی بے قدری ہوتی ہے کہ اِدھر اُدھر پھینکی پڑی رہتی ہے، آپ کو مسجد یامصلیوں کی اعانت ہی کرنی ہے تو مسجد کو چندہ دیدیا کریں، متولی مسجد کی ضروریات میں لگادے گا، آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند