• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605538

    عنوان:

    فجر‏، ظہر‏، عصر‏، مغرب اور عشا میں كونسی سورتیں پڑھنی چاہیے؟

    سوال:

    کیا نماز میں سورت چھوٹی تلاوت کرنی ہے یا لمبی؟ یا نمازی کی مرضی ہے ؟

    جواب نمبر: 605538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:963-619/sd=12/1442

     فجر اور ظہر میں طوال مفصل(سورہ حجرات سے سورہ بروج) میں سے پڑھنا اور عصر اور عشا میں اوساط مفصل(سورہ الطارق سے سورہ لم یکن) میں سے اور مغرب میں قصار مفصل(سورہ اذا زلزلت سے آخر قرآن)میں سے پڑھنا مسنون ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند