• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601950

    عنوان:

    قرأت ختم ہونے كے بعد صدق اللہ العظیم پڑھ دیا تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    ایک امام نماز پڑھا رہا ہے تو اس نے قرائت ختم کرتے ہوئے فوراً کہا صدق اللہ العظیم یا سبحان اللہ الحمدللہ وغیرہ کہا اس کا کیا حکم ہے کہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 439-324/B=05/1442

     نماز کی حالت میں قرأة کرتے ہوئے امام نے قرأة ختم کرنے پر بھولے سے ”صدق اللہ العظیم“ یا ”سبحان اللہ “ یا ”الحمد للہ“ پڑھ دیا تو یہ سنت کے خلاف عمل ہوا، نماز کے منافی عمل نہ ہوا، اس لئے نماز اس کی اور مقتدیوں کی صحیح ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند