• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39238

    عنوان: بچہ اذان پڑھ سکتاہے؟

    سوال: میرا نامحمد عاصم ہے اور میں سیالکوٹ میں رہتاہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا دس /گیارہ سال کا بچہ اذان پڑھ سکتاہے؟براہ کرم، جواب دے کر ہمیں آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1152-966/B=6/1433 اذان بالغ سے کہلوانی چاہیے، جو مسائل نماز سے واقف ہو اور متقی وپرہیزگار ہو، نابالغ بچے سے اذان کہلوانا مکروہ تنزیہی ہے، یعنی خلافِ اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند