• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57132

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنی نماز پڑھی، ایک سلام پھیر لیا اور اس کے بعد ہمارا وضو ٹوٹ گیا تو کیا نماز دہرانی پڑے گی یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنی نماز پڑھی، ایک سلام پھیر لیا اور اس کے بعد ہمارا وضو ٹوٹ گیا تو کیا نماز دہرانی پڑے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 57132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 258-255/B=3/1436-U ایک طرف سلام پھیرلینے کے بعد اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز ہوجائے گی، دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، چنانچہ بدائع الصنائع میں ہے: وأما حکمہ: فہو الخروج من الصلاة، ثم الخروج یتعلق بإحدی التسلیمتین عند عامة العلماء، و(قد) روي عن محمد أنہ قال: التسلیمة الأولی للخروج والتحیة،والتسلیمة الثانیة للتحیة خاصة (بدائع الصنائع ج۱ ص ۴۵۷ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند