• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149506

    عنوان: کیا داڑھی مونڈانے والے کے پیچھے نماز ہوگی؟

    سوال: حضرت ! میں مہاراشٹر سے ہوں اور فی الحال شارجہ، عرب متحدہ امارات، میں رہتا ہوں، یہاں کی اکثر مسجدوں کے امام داڑھی مونڈاتے ہیں، تو کیا ان کے پیچھے نماز ہوتی ہے؟ الحمد للہ میں حنفی ہوں پر یہاں کے لوگ کس مسلک کے ہیں یا اہل حدیث ہیں، کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 690-648/sn=7/1438

    داڑھی منڈوانے والا شخص فاسق ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے گو فریضہ ادا ہوجاتا ہے؛ لیکن مکروہِ تحریمی ہوتی ہے؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں کوشش کرکے یا تو ایسی مسجد میں نماز ادا کریں جہاں باشرع امام ہو، اگر اس میں دشواری ہو تو ایک دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی قیام گاہ ہی میں باجماعت نماز ادا کرلیں، اگر قیام گاہ میں بھی باشرع امام میسر نہ ہو تو پھر مجبوری میں مسجد ہی کی جماعت میں شامل ہوجائیں جماعت ترک نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند