• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607670

    عنوان:

    امام کا تراویح میں خود قرآن نہ سنا نا

    سوال:

    سوال : میر سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد کے امام صاحب تراویح میں قرآن نہیں سنا تے بلکہ کسی دوسرے حافظ قرآن کو تراویح میں قرآن سنانے اورسننے کے لیے مقرر کر دیتے ہیں اور خود انکے پیچھے تراویح پڑھتے ہیں کیا یہ درست ہے اور کیا ایسے شخص کی امامت درست ہے ؟

    جواب نمبر: 607670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 463-382/B=04/1443

     اگر ان کی یادداشت کمزور ہوگئی ہے یا وہ خود کمزور ہوگئے ہیں تو کسی دوسرے حافظ کو تراویح سنانے کے لیے رکھ سکتے ہیں اور وہ خود ان کا قرآن سن سکتے ہیں شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔ ان امام کے پیچھے بلاکراہت سب مقدیوں کی نماز صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند