• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67334

    عنوان: آپریشن کے بعد سے کھڑے ہو کر نماز پڑھتی ہوں تو کمر میں درد برداشت سے باہر ہوتاہے

    سوال: آپریشن کے بعد سے کھڑے ہو کر نماز پڑھتی ہوں تو کمر میں درد برداشت سے باہر ہوتاہے ، اس لیے بیٹھ کر پڑھتی ہوں اور سجدہ بھی اشارے سے کرتی ہوں، یہ کہاں تک درست ہے؟

    جواب نمبر: 67334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1198-1122/B=12/1437 کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی صورت میں جب کمر میں برداشت سے باہر درد ہوتا ہے یا اسی طرح بیٹھ کر پڑھنے میں سجدہ زمین پر نہیں کرسکتی ہیں تو اشارہ سے سجدہ رکرنا درست ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنا بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند