• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162348

    عنوان: تراویح کی نیت کیسے کرنی چاہیے ؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ تراویح کی نیت کیسے کرنی چاہیے ؟ اس کا اصل طریقہ کیا ہے ؟ رہنمائی فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 162348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1237-1024/SD=10/1439

    نمازِ تراویح میں مطلق نماز کی نیت کرنا کافی ہے ؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ تراویح کا باقاعدہ دل میں ارادہ کرکے نماز شروع کی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند