• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608947

    عنوان:

    نماز میں بھولنے کا وسوسہ

    سوال:

    مجھے بار بار نماز میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ سجدہ کر کے اٹھی تو ایک سجدہ کر نا بھول گئی یہ رکوع کرنا بھول گئی۔کبھی یہ خیال آ تا ہے کہ فاتحہ کے ساتھ سورة نہیں ملائی۔کبھی لگتا ہے کے سورة مکمل نہیں کی ۔نیت کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ اکبر نہیں کہا۔کبھی نماز پڑھنے کے بعد ایسا خیال آ تا ہے کہ سلام نہیں پھیرا۔ہر نماز میں ایسا محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل میں ایسا خیال آتا ہے کہ نماز سہی نہیں ہے اور نماز میں کافی دیر بھی لگتی ہے۔کیا یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔اس مسئلے کا حل بتادیجے۔ جزاک اللہ 2: سجدہ سہو میں کرتی ہوں پر میں نے ایک جگہ سنا تھا کہ ہر نماز میں سجدہ سہو نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ بھی شیطان کے وسوسے ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 608947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:339-192/d-Mulaqa=6/1443

     سوال کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو وسوسہ کی بیماری ہے، اس لیے آپ ہرگز اس کی طرف توجہ نہ کریں، نماز میں شیطان وسوسہ ڈالتا ہے، حدیث میں اس کا ذکر ہے، اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، جس طرف دل کا رجحان زیادہ ہو بس اسی پر عمل کیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند