• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 44030

    عنوان: سجدہ سہو

    سوال: ہمارے نبی ﷺ سے سجدہ سہو کن وجوہات سے کرنا ثابت ہے؟ کیا امتی بھی ان ہی وجوہات سے سجدہ سہو کریں گے یا ہمارے لئے کوئی اور حکم ہے؟

    جواب نمبر: 44030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 340-263/B=3/1434 جو صورت آپ سہو کی پوچھنا چاہتے ہیں وہ متعین کرکے پوچھ لیں، تمام وجوہات کو لکھنے کے لیے تو ایک مستقل کتاب لکھنی ہوگی۔ ”مسائل سجدہٴ سہو“ کے نام سے ہماری ایک کتاب چھپی ہوئی ہے اسے حاصل کرکے مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند