عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 41993
جواب نمبر: 41993
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1042-1029/N=11/1433 (۱) جب آپ شرعا مسافر ہوں کیونکہ مقیم کے لیے قصر جائز نہیں۔ (۲) اگر آپ اس شہر میں اس راستہ سے جائیں جس راستہ سے آپ کی بستی کی آبادی ختم ہونے کے بعد اور اس شہر کی آبادی شروع ہونے سے پہلے دونوں کے درمیان کی مسافت 77.25 یا اس سے زیادہ کلومیٹر بنتی ہے، تو آپ وہاں شرعاً مسافر ہوں گے، اور اکیلے یا مسافر امام کی اقتدا میں نماز پڑھنے کی صورت میں چار رکعت والی نمازوں میں قصر کریں گے اور دوسرے اور تیسرے راستہ سے جانے کی صورت میں آپ اس شہر میں مسافر نہ ہوں گے کیونکہ جس راستہ سے آدمی سفر کرے اسی کی مسافت کا اعتبار ہوتا ہے قال في الدر (مع الرد کتاب الصلاة باب صلاة المسافر: ۲/۶۰۳، ط: مکتبہ زکریا دیوبند): ولو لموضع طریقان أحدہما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني إھ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند