• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46869

    عنوان: کیا ایسے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز ہے جو غیر اسلامی بال کٹواتاہو اور پینٹ شرٹ پہنتا ہو؟

    سوال: کیا ایسے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز ہے جو غیر اسلامی بال کٹواتاہو اور پینٹ شرٹ پہنتا ہو؟

    جواب نمبر: 46869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224-1122/N=9/1434 ایسے حافظ کے پیچھے تراویح یا کوئی اور نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، جس نے فاسق وفاجر لوگوں جیسی وضع قطع اختیار کررکھی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند