• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611428

    عنوان:

    "أن أقول ما ليس لي بحق" كی جگہ "ما ليس لي إلا بحق" پڑھنے كا حكم

    سوال:

    سوال : عرض خدمت یہ کہ زید نے عشاء کی نماز میں، پارہ سات میں۔ قال سبحانک ما یکون لی ان اقول ما لیس لی بحق۔۔ کی جگہ مالیس لی الا بحق پڑھ دیا۔ یعنی بحق سے پہلے الا بڑھا دیا اب عشا ء کی نماز ہو جا ئےگی یا فاسد ہو گی؟

    جواب عنایت فرما کر ممنون ومشکور ہوں ۔

    جواب نمبر: 611428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1268-962/L=09/1443

     مذكورہ بالا صورت میں چونكہ معنی میں ’’خطا فاحش‘‘ نہیں ہوئی كہ كفریہ معنی ہوگئے یا بالكلیہ نظم قرآنی كے خلاف ہوگیا؛ اس لیے نماز ہوگئی‏، اعادہ كی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند