• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604671

    عنوان: ایک ساتھ سورہ تراویح اور ختم تراویح پڑھنا 

    سوال:

    ہماری مسجد کے امام صاحب پہلے دس رکعات میں ختم تراویح پڑھاتے ہیں اور اگلے دس میں سورہ تراویح اور کبھی بیچ میں بھی سورہ تراویح پڑھا دیتے ہیں تو ایسا کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 604671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 815-176T/D=10/1442

     امام صاحب کے لئے اس طرح پڑھانا بھی جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں، ہاں اگر اضافی قرآن (سورہ تراویح) پڑھنا لوگوں کے لیے باعث کلفت ہوتو ان کی راحت کا خیال کرلینا مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند