عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 158735
جواب نمبر: 15873501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 554-485/D=5/1439
عام حالات میں جس مسجد میں امام وموٴذن اور نمازی متعین ہوں اس میں ایک مرتبہ جماعت ہونے کے بعد دوبارہ جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا
سوال یہ ہے کہ ابھی جو موبائل ہے اس میں لوگ ننگی فوٹو اور ننگی فلم رکھتے ہیں اور
اسی کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھتے ہیں کیا یہ جائز ہے او رنماز ہوجائے گی؟(۲) جب امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہیں تو
مقتدی کو نماز ظہراور عصر میں امام صاحب جب دھیرے پڑھتے ہیں تو ہمیں الحمد او رکوئی
سورت پڑھنی چاہیے یا پھر جب امام صاحب زور سے پڑھتے ہیں جیسے کہ فجر میں مغرب میں
اور عشاء میں تو پڑھنا چاہیے یا نہیں؟ ایک اہم اور ضروری بات جب لوگ دولہا بنتے ہیں
تو پگڑ ی ہرے رنگ کے کپڑے کی باندھتے ہیں، کیا یہ ضروری ہے کہ یہ رنگ ہو اور سحرا
سجانا پھول کے ہار بازو وغیرہ میں باندھناکیسا ہے؟ مجھے مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ
دولہے کا لباس کیا کیا ہونا ضروری ہے تفصیل سے ،کیوں کہ ہمارے ادھر بہت مسئلہ ہے
اس لیے میں چاہتاہوں کہ جو صحیح لباس ہے وہی استعمال کروں؟ اللہ آپ لوگوں کی پاکیزہ
زندگی میں برکت عطا فرمائے او رآپ لوگوں کی اللہ ہر طرح سے حفاظت فرمائے۔ ہمارے
دلوں میں آپ لوگوں کے لیے بہت احترام ہے آپ لوگوں کا امتپر بہت احسان ہے میں آپ کا
بہت احسان مند ہوں ۔
نماز میں مل کر کھڑے ہونا سنت یا واجب؟
1964 مناظرمجھے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زار ولی خان صاحب کے بارے میں پوچھنا ہے․․․ وہ علمائے حق میں سے ہیں․․․․پاکستان کے کچھ علماء کہتے ہیں․․․․علمائے دیوبند 99فیصد ایک طرف ہیں․․․․اور زار ولی خان صاحب ایک طرف․․․․․برائے مہربانی ․․․․․․بتادیں کیا یہ سچ ہے․․․․اوروہ حدیث بھیج دیں․․․․جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ․․․․․وتر کو رات کی آخری نماز بناؤ․․․․وتر کے بعد کوئی نفل نہیں ہیں فجر تک․․․
2428 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مسجد قد کے برابر اونچی ہے اور امام صاحب نماز پڑھا رہے ہیں جبکہ اس کے باہر کا حصہ نیچے ہے، تو کیا نیچے کے حصہ میں مقدیوں کی نماز ہوجائے گی؟ یا وہاں کے لیے دوسرے امام کا ہونا ضروری ہے؟
980 مناظرمیری آفس میری رہائش (جدہ)سے ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ میں روزانہ آفس کا سفر کرتا ہوں۔ نماز ظہر کے لیے میں کیا کروں؟کیا میں روزانہ کا معمول ہونے کی وجہ سے اس کو قصر کروں یا قصر نہ کروں؟ (۲) لوگ آفس میں ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے ہیں اور وہ لوگ قصر کرتے ہیں جیسا کہ انھوں نے یہ معاملہ امام مکہ کے سامنے رکھا تھا۔ لیکن مجھے اس سے تسلی نہیں ہوئی۔ اس لیے میں ظہر تو ان کے ساتھ آفس میں ادا کرتا ہوں، اور عصر کی نماز گھر پر ادا کرتا ہوں۔ (۳) اگر کوئی تاخیر سے آئے اورامام عصر کی نمازپڑھا رہا ہو ، اور یہ شخص امام کے ساتھ ظہر کی نماز کی نیت سے شامل ہوجائے توکیا اس کی اجازت ہے؟ میں اس پر بھی مطمئن نہیں ہوں۔ اگر میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ عصر کی نماز ادا کررہے ہیں تو میں اپنی ظہر کی نماز اکیلے پڑھتا ہوں۔ میں آپ سے رابطہ کررہا ہوں اس لیے میں محسوس کرتا ہوں کہ کہیں میں اپنی خواہش کی اتباع تو نہیں کررہا ہوں، جو مجھے گمراہ کررہی ہو۔ مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔
1812 مناظر