• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162520

    عنوان: امام کا اونچائی پر کھڑا ہونا کیسا ہے ؟

    سوال: امام کا اونچائی پر کھڑا ہونا کیسا ہے ؟ ایسی حالت میں نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1511-1266/sd=1/1440

     امام کا اگر تھوڑی بہت اونچائی پر کھڑا ہو، تو گنجائش ہے ؛ لیکن ایک ذراع اونچائی پر کھڑا ہونا مکروہ ہے ۔

    ویکرہ قیام الامام فی المحراب أو علی مکان بقدر ذراع علی المعتمد ۔ ( الفتاوی الھندیة ) قال ابن عابدین : وقدر الارتفاع بذراع ولا بأس بما دونہ ۔ ( رد المحتار )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند