• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154051

    عنوان: حنفی مسلک میں صلات الکصوف کا طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: حنفی مسلک میں صلات الکصوف کا طریقہ کیا ہے ؟ میں یہاں سودی عرب میں دیکھا کہ اس نماز کو اعلان کر کے جماعت کی شکل میں پڑھایا گیا۔ ہندستان میں میں نے ایسا کبھی نہیں پڑھا۔ کیا آپ مہر بانی فرماکر بتا سکتے ہیں کہ ہندستان میں صلات الکسوف کو مسجدوں میں جماعت بنا کر کیوں نہیں پڑھتے؟

    جواب نمبر: 154051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1187-1000/D=1/1439

    حنفی مسلک میں صلاة الکسوف کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورج گہن ہو تو اذان کے بغیر صرف اعلان کے ذریعہ لوگوں کو جمع کرلیا جائے، پھر امام جمعہ دو رکعت نماز اس طرح پڑھائے جس میں قیام، رکوع اور سجدے کو خوب لمبا کرے ، نیز قومے اور جلسے میں بھی خوب وقت لگائے؛ کیوں کہ آپ علیہ السلام سے مروی ہے: أن الشمس انکسفت علی عہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقام فلم یکد یرکع ثم رکع فلم یکد یرفع ثم رفع فلم یکد یسجد ثم سجد فلم یکد یرفع، وفعل في الرکعة الأخری مثل ذلک، أخرجہ الحاکم (مراقي الفلاح: ۵۴۶، ط: دار الکتاب دیوبند) نماز میں امام جہراً قرأت نہیں کرے گا؛ بلکہ سرًا قراء ت کرے گا۔ قال ابن عباس رضي اللہ عنہما صلّیت مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم الکسوف فلم أسمع منہ فیہما حرفًا۔ نماز مکمل ہونے کے بعد امام لمبی دعا کرائے گا، الغرض سورج گہن ختم ہونے تک لوگ نماز اور دعا میں مشغول رہیں گے۔

    (۲) ہندوستان میں بھی صلاة الکسوف ہوئی ہے، میں نے خود جماعت کے ساتھ پڑھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند