• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2446

    عنوان:

    تراویح کی نماز ہورہی تھی، اسی دوران ایک صاحب عشاکی فرض نماز کی نیت سے اس نماز میں شامل ہوگئے، دوسری رکعت کے سلام کے بعد ان صاحب نے دو رکعات پڑھ کر اپنی عشا کی نماز مکمل کی، کیا حنفی مسلک میں یہ نماز درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 660/ ل= 660/ ل

    عند الاحناف یہ نماز درست نہیں ہوئی، کیونکہ فرض پڑھنے والے کی نماز نفل پڑھنے والے کے پیچھے درست نہیں: ولا اقتداء المفترض بالمتنفل (عالمگیري: ج۱ ص۸۶)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند