• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23923

    عنوان: شورٹس (مختصر کپڑے)جو گھٹنے سے نیچے ہوں ، میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟بنا بازووالے شرٹ میں نماز ہوجاتی ہے؟ مکروہ تو نہیں ہوتی؟

    سوال: شورٹس (مختصر کپڑے)جو گھٹنے سے نیچے ہوں ، میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟بنا بازووالے شرٹ میں نماز ہوجاتی ہے؟ مکروہ تو نہیں ہوتی؟

    جواب نمبر: 23923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1119=863-7/1431

    ناف سے لے کر گھٹنے سے نیچے تک کا حصہ ڈھکا ہو تو مردکی نماز ہوجائے گی لیکن کپڑا موجود ہوتے ہوئے مختصر لباس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اسی طرح شرٹ پہننے میں اگر بازو کھلے ہوں تو بھی نماز مکروہ ہوگی۔اور عورتوں کے لیے پورا بدن مع سر کے بالوں کے ڈھکا ہونا ضروری ہے، سوائے ہتھیلی پیر اور چہرے کے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند