• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160163

    عنوان: آفس میں بلا اجازت نماز ادا کرناکیسا ہے ؟

    سوال: مفتیان کرام برائے مہربانی واضح کریں کہ میں جس آفس میں کام کرتا ہوں وہاں سے مسجد 3 کلو میٹر دور ہے نماز کے وقت میں چپ چاپ کسی گوشے میں نماز ادا کر لیتا ہوں کیابلا اجازت میں ایسا کر سکتا ہوں۔ ویسے رمضان کے مہینے میں ہمیں انتظامیہ کی طرف سے اجازت ہوتی ہے ۔

    جواب نمبر: 160163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:764-698/M=7/1439

    صورت مسئولہ میں آپ نماز کے وقت میں آفس کے کسی گوشے میں نماز ادا کرسکتے ہیں بشرطیکہ جگہ پاک ہو، نماز ہوجائے گی، اس کے لیے اجازت لینا ضروری نہیں اور اگر کوئی اعتراض کرے تو ذمہ دار سے اجازت لے کر پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند