• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50216

    عنوان: نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد پڑھ سکتے ہیں یا پہلے اذان کا انتظار کرنا ہوگا اذان کے بعد پڑھنی چاہیے؟

    سوال: نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد پڑھ سکتے ہیں یا پہلے اذان کا انتظار کرنا ہوگا اذان کے بعد پڑھنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 50216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-270/B=2/1435-U نماز کا وقت شروع ہوگیا تو اذان ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، کسی ضرورت کے تحت پڑھ سکتے ہیں،ورنہ روزانہ کا معمول اذان کے بعد ہی نماز پڑھنے کا بنانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند