• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56913

    عنوان: اگر کوئی معذورہے ، یعنی اتنا معذور کہ مسجد تک پیدل آسکتاہے ،تو کیا اس بندہ کے لیے کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی گنجائش ہے؟

    سوال: اگر کوئی معذورہے ، یعنی اتنا معذور کہ مسجد تک پیدل آسکتاہے ،تو کیا اس بندہ کے لیے کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 56913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-149/B=3/1436-U اب اگر وہ زمین پر بیٹھ سکتا ہے اور رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے تو اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اگر کھڑاہوکر پڑھ سکتا ہو فرض نماز کا بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند