• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159720

    عنوان: کیا اندھیرے میں تہجد کی نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: تہجد کی نماز کے دوران میں بلب نہیں جلاتا ہوں ، اس سے والدین اور بچوں کو پریشانی ہوگی، نیز اگر میں تنہا رہوں توبھی میں بلب نہیں جلاتا ہوں چونکہ مجھے اندھیرے میں میں سکون اور اطمینان ملتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا اندھیرے میں تہجد کی نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 159720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:691-590/D=7/1439

    جس حالت میں سکون اور یکسوئی حاصل ہو اس میں تہجد ادا کریں نہ بجلی جلانا ضروری ہے نہ اندھیرا کرنا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند