• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2986

    عنوان:

    کیا امام کا جماعت کے بعد دعا مانگتے ہوئے الحمد للہ آواز سے کہنا اور اسی طرح دعا کے آخیرمیں برحمتک یا الرحم الراحمین زور سے کہنا سنت کے خلاف ہے ؟ یااس میں کوئی حرج نہیں ہے؟

    سوال:

    کیا امام کا جماعت کے بعد دعا مانگتے ہوئے الحمد للہ آواز سے کہنا اور اسی طرح دعا کے آخیرمیں برحمتک یا الرحم الراحمین زور سے کہنا سنت کے خلاف ہے ؟ یااس میں کوئی حرج نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 2986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 649/م=644

    دعا میں سر (آہستہ آواز) اولی ہے، لقولہ تعالی: ادعوا ربکم تضرعاً و خفیۃ (الآیۃ) لیکن اعلام و اطلاع کی نیت سے امام اگر دعا میں صرف شروع اور اخیر کے الفاظ زرو سے کہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، اس کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند