• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147858

    عنوان: اگر کوئی تمام نمازیں قضا کرلے تو کیا وہ صاحب ترتیب ہوجائے گا؟

    سوال: جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ (۱) صاحب ترتیب کس کو کہتے ہیں؟ (۲) اگرکوئی شخص فوت شدہ نماز کو ادا کرلے توکیا وہ اب صاحب ترتیب ہوجائے گا؟ (۳) اگر کسی صاحب ترتیب کی فجر کی نماز چھوٹ جائے اور وہ ظہر کی نماز باجماعت ادا کرلے تو اب وہ کیا کرے گا؟

    جواب نمبر: 147858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 384-553/Sd=65/1438

    (۱) صاحب ترتیب وہ شخص کہلاتا ہے جس کی بالغ ہونے کے بعد ذمہ میں کوئی فرض نماز قضاء باقی نہ ہو۔

    (۲) اگر فوت شدہ ساری نمازیں قضاء کر لے گا، تو صاحب ترتیب بن جائے گا۔

    (۳) صاحب ترتیب کی اگر فجر کی نماز چھوٹ گئی اور اُس نے فجر کی قضاء پڑھنے سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لی، تو اُس کی ظہر کی نماز نہیں ہوگی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۶۵/۲۔۔۷۲، ط: حلبی کبیر، ص: ۵۳۳ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند