عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 8985
میرا سوال نماز سے متعلق ہے۔ میں سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں اور حنفی مسلک کا پیروکار ہوں۔ جب میں مسجد میں نماز پڑھتا ہوں تو کچھ لوگ مجھ کو ہاتھ ناف کے اوپر باندھنے کو کہتے ہیں۔ میں ہمیشہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھتا ہوں کیوں کہ میں نے ایسا ہی اپنے بچپن میں کہیں پڑھا تھا۔ مجھے بتائیں کہ نماز پڑھتے وقت ہاتھ کہاں باندھیں گے؟

جواب نمبر: 8985
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1654=1358/ ل
ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا مسنون ہے: وأما محل الوضع فما تحت السرة في حق الرجل والصدر في حق المرأة․․․․ ولنا ما روینا عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: ثلث من سنن المرسلین من جملتھا وضع الیمین علی الشمال تحت السرة في الصلاة (بدائع الصنائع: ۱/۴۷۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند