• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605035

    عنوان:

    كرونا كے دور میں جماعت ثانی کا حکم؟

    سوال:

    ہمارے یہاں حکومت کی طرف سے مساجد پر پابندیاں ہیں لیکن جب بھی اکثر مساجد کھلی ہوئی ہیں۔ اگر ایک جگہ چھوٹ جائے تو دوسری مساجد میں کوشش سے مل جاتی ہے تو کیا اس حالت میں ایک ہی مسجد میں جماعت ثانیہ بلا کراہت درست ہوگی؟

    جواب نمبر: 605035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1258-897/H=11/1442

     ایک ہی مسجد محلہ میں جماعت ثانیہ کرنا صورت مسئولہ میں بھی مکروہ ہے اور اِس کے متعلق دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر مدلل و مفصل فتویٰ موجود ہے اس کو بھی ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند