• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6710

    عنوان:

    ریڈیو فریکوینسی کے ذریعہ سے ریسیور کی مدد سے ہر گھر میں ہماری مسجد کی اذان اور نماز کی قرأت کی آواز سن سکتے ہیں۔ عورتیں بھی امام کی قرأت کی آواز سن سکتی ہیں۔ کیا امام کے لیے مائک کا استعمال کرنادرست ہے؟ تمام نمازی بغیر مائک کے سن سکتے ہیں۔ نماز کے لیے مائک استعمال کرنے کا فتوی کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1232=1157/ د

    امام کی آواز اور قرأت بآسانی پچھلے مقتدیوں تک پہنچ سکتی ہے تو مائک کااستعمال نہ کرنا چاہیے، بہتر یہی ہے۔ اور اگر آواز پیچھے تک نہیں پہنچتی تو مائک لگانے کی گنجائش ہے، لیکن اس کی آواز صرف اسی قدر بلند ہونی چاہیے جتنی مقتدیوں کے لیے کافی ہو، اس سے زیادہ تیز آواز کرنا جو دور تک پہنچے مکروہ ہے، اور قرآن پاک کی بے ادبی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند