• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608547

    عنوان: نماز میں "ہ" اور "ح" اور "ض" اور "ظ" جیسے حروف میں فرق نہ کر نا 

    سوال:

    سوال : جناب ایک مسئلہ درپیش ہے جس میں آپ کی رہنمائی درکار ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں نماز پڑھتا ہو تو اس میں بعض اوقات "ہ" اور "ح" اور "ظ" اور"ض" جیسے حروف میں فرق نہیں کر پاتا جس سے مجھے یہ خطرہ درپیش ہوتا ہے کہ کہیں اس سے مطلب تو نہیں بدل گیا۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرما دیں کہ اس سے نماز پر کیا اثر پڑتا ہے ۔ نیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر کوئی شخص سورہ فاتحہ کے آخر میں "ولا اضالین" کی جگہ "ولاذالین"کے دے تو نماز پر کیا فرق پرے گا؟

    جواب نمبر: 608547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 649-528/B=05/1443

     حسب استطاعت حروف کی صحیح ادائیگی سیکھنی چاہئے لیکن اگر سیکھنے کے باوجود صحیح نہ نکل سکے تو جس طرح نکلیں اسی طرح پڑھ لیا کریں۔ ”ولا الضالین“ کو قصداً ”ولا الذالین“ پڑھنا درست نہیں ہے۔ ”ضاد“ اور ”ذال“ کا مخرج الگ الگ ہے، کوشش کرکے دونوں کو ان کے مخرج سے ادا کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند