• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54856

    عنوان: اسپرے لگاكر نماز پڑھنا

    سوال: میں ایک اچھا مسلمان بننا چاہتی ہوں اورجہنم کی آگ سے بچنے کے لیے میں روزانہ نماز پڑھتی ہوں،میں جانتی ہوں کہ الکوحل حرام ہے؟یہی وجہ ہے کہ میں نیل پالش نہیں لگاتی، لیکن میں پرفیوم استعمال کرتی ہوں اور بوڈے اسپرے کرتی ہوں، اور بازو، گردن، اور کپڑے پر اسپرے کرتی ہوں، پرفیوم/اسپرے میں الکوحل بھی ہوتاہے ۔اگر میں اسے لگا ؤں اور نماز پڑھوں تو کیا میری نماز ہوجائے گی؟اگرپرفیوم /اسپرے لگا کر وضو کروں اور پھر نما ز پڑھوں تو کیا نماز قبول ہوگی؟اگر دن بھر باوضو رہوں اور اسپرے لگاؤں تو کیا میں نماز پڑھ سکتی ہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 54856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1604-1336/B=11/1435-U یورپ ممالک سے جو پرفیوم اِسپرے آتے ہیں اگر اس میں الکوہل اصل شراب کا بنا ہوا شامل ہوتا ہے تو وہ قطعی ناپاک ہے، اس کو استعمال کرکے نماز پڑھنا جائز نہیں، اس سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، اور ہمارے ہندوستان میں الکوہل کوئلے سے، سبزیوں سے بنتا ہے تو ایسے الکوہل کے استعمال کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند