• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59322

    عنوان: مسجد میں نمازی کے آگے سے جانا منع ہے ، کیا مسجد میں نمازی کے تین صف آگے سے جاسکتے ہیں؟

    سوال: مسجد میں نمازی کے آگے سے جانا منع ہے ، کیا مسجد میں نمازی کے تین صف آگے سے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 59322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 738-731/H=7/1436-U بڑی مسجد میں تین صف آگے سے جاسکتے ہیں چھوٹی مسجد میں اجازت نہیں اور بڑی مسجد وہ ہے کہ جو چالیس ذراع (ساٹھ فٹ) لمبی یا اس سے بھی بڑی ہو ہکذا فی الفتاوی المحمودیہ ج۱۰/ ۱۶۸ ط قدیم میرٹھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند