• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604750

    عنوان: تراویح کی نماز میں سجدہ سہو ہوتاہے یا نہیں؟ 

    سوال:

    تراویح کی نماز میں سجدہ سہو ہوتاہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص تراویح میں دو رکعت میں بیٹھنا بھول جائے اور تین رکعت پڑھ کر بیٹھے تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 604750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:950-724/L=9/1442

     جی ہاں! تراویح کی نماز میں بھی سہواً ترکِ واجب سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔

    وحکم السہو فی الفرض والنفل سواء، کذا فی المحیط․ (الفتاوی الہندیة 1/ 126) وفی الیتیمة إذا ترک الجہر فی الوتر وفی التراویح یلزمہ السہو، کذا فی التتارخانیة․ (الفتاوی الہندیة 1/ 130)

    (2) اگر کوئی شخص تراویح میں دو رکعت پر بیٹھنا بھول جائے اورتین رکعت پڑھ لے تو اس صورت میں تینوں رکعتیں فاسد ہوجائیں گی ان کا اعادہ ضروری ہوگا اور ان رکعات میں قرآن کا جتنا حصہ پڑھا گیا اس کا بھی اعادہ کرلیا جائے ورنہ قرآن کریم کا اس قدر حصہ ناقص رہے گا۔

    ولو صلی التطوع ثلاث رکعات ولم یقعد علی رأس الرکعتین الأصح أنہ تفسد صلاتہ․ (الفتاوی الہندیة 1/ 113)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند