• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6494

    عنوان:

    (۱) سنت کیا ہے؟ (۲) کیا ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی قصر نماز کے دوران سنت ادا کی؟ (۳) اگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کے دوران سنت نہیں ادا کی تو پھر اس کو کوئی سنت کیسے کہہ سکتا ہے؟

    سوال:

    (۱) سنت کیا ہے؟

    (۲) کیا ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی قصر نماز کے دوران سنت ادا کی؟

    (۳) اگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کے دوران سنت نہیں ادا کی تو پھر اس کو کوئی سنت کیسے کہہ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 6494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1142/ د= 57/ ک

     

    سنت اس طریقے کا نام ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے اصحاب سے دین میں آیا ہو السنة اصطلاحًا: الطریقة المسلوکة في الدین من غیر لزوم علی سبیل المواظبة وھي الموٴکدة إن کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم ترکھا أحیانًا، وأما التي لم یواظب علیھا فھی المندوبة کما في مراقي الفلاح ، کتاب الطہارة ص:۶۴۔

    (۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قصر نماز کے دوران سنت ادا کرنا ثابت ہے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر و حضر میں نماز پڑھی ہے۔ سفر میں آپ ظہر کی دو رکعت پڑھتے اور اس کے بعد دو رکعت ادا کرتے، اور عصر کی دو رکعت پڑھتے اور اس کے بعد کچھ نہ پڑھتے، اور مغرب سفر و حضر میں برابر ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں اعلاء السنن، ج:۷، ص:۲۸۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند