• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58366

    عنوان: چوتھی رکعت میں شامل ہوں تو نماز كس طرح پوری كریں؟

    سوال: جب نماز پڑھتے ہیں اور ہماری تین رکعتیں چھوٹ جائیں اور چوتھی رکعت میں شامل ہوں تو کس طر یقے سے ہم نماز پوری کریں گے؟

    جواب نمبر: 58366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 270-270/Sd=6/1436-U صورت مسئولہ میں آپ امام کے سلام پھیرنے کے بعدپہلی رکعت میں سورہٴ فاتحہ اور سورة پڑھیں اور رکوع وسجدہ کے بعد قعدہ کریں، پھر قعدہ کے بعد والی رکعت میں بھی سورہٴ فاتحہ اور سورہ پڑھیں اور آخری رکعت میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھیں، سورت نہ پڑھیں، اس طرح چھوٹی ہوئی تین رکعتیں پڑھی جائیں گی۔ ولو أدرک رکعة من الرباعیة، فعلیہ أن یقضي رکعةً ویقرأ منہا الفاتحة والسورة ویقعد؛ لأنہ یقضي آخر صلاتہ في حق القعدة، وحینئذ فہي ثانیة، ویقضي رکعة یقرأ فیہا کذلک ولا یقعدہ- الخ (حلبي کبیری، ص: ۴۶۸-۴۶۹) وقال الطحطاوي: وحکمہ أن یقتضي أول صلاتہ في حق القراء ة وآخرہا في حق القعدة․ (طحطاوي علی مراقي الفلاح، ص:۱۶۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند