• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10225

    عنوان:

    اگر کسی کو دوران نماز گیس آئے اور وہ روک لے اور نماز پڑھتا رہے تو کیانماز صحیح ہو گی؟ سفر میں جونماز قضا ہو اس کی قصر قضا نماز پڑھیں گے یا پوری فرض قضا؟

    سوال:

    اگر کسی کو دوران نماز گیس آئے اور وہ روک لے اور نماز پڑھتا رہے تو کیانماز صحیح ہو گی؟ سفر میں جونماز قضا ہو اس کی قصر قضا نماز پڑھیں گے یا پوری فرض قضا؟

    جواب نمبر: 10225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 86=86/ م

    اگر گیس کا تقاضا شدید ہو،جو طبیعت میں تشویش کا باعث ہو، تو ایسی حالت میں اس کو روک کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، یعنی اگر اسی حال میں نماز پڑھتا رہے تو نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوگی۔

    (۲) سفر میں جو نماز قضاء ہوگئی، اس کی قضاء نماز قصر ہی پڑھی جائے گی چاہے قضا سفر میں کریں یا حضر میں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند