• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7578

    عنوان:

    کیاسجدہ میں سبحان ربی الاعلی کی جگہ غلطی سے سبحان ربی العظیم پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے؟ (۲)نماز کے واجبات اورفرائض کیا ہیں؟ (۳) سنت یا نفل نماز میں کوئی ایسی غلطی ہوجائے جس سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے تو کیا آخری رکعت میں سجدہ سہو کیا جائے گا؟ (۴) چار رکعت والی نماز میں کوئی اگر تیسری رکعت میں بھول گیا کہ وہ تیسری رکعت میں ہے یا چوتھی میں تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ غالب گمان کسی بھی طرف نہیں ہے، نہ تیسری رکعت کی طرف نہ ہی چوتھی رکعت کی طرف۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1882=1485/ ھ

    (۱) اس صورت میں سجدہٴ سہو واجب نہیں۔

    (۲) تعلیم الاسلام بہشتی زیور میں تفصیل سے مطالعہ کریں، پھر کوئی اشکال رہے تو اس کو لکھیں۔

    (۳) سنت ونفل میں بھی آخری رکعت میں سجدہٴ سہو کیا جائے گا۔

    (۴) ایسی صورت میں اس کو تیسری رکعت قرار دے مگر اس کو پڑھ کر بعد سجدہ بجائے کھڑے ہونے کے قعدہ کرے اور اس میں تشہد پڑھے اس کے بعد کھڑے ہوکر ایک رکعت اور پڑھے پھر قعدہ کرے اور اخیر میں سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند