عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 30136
جواب نمبر: 30136
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 479=327-3/1432
(۱) کچھ حرج نہیں، نماز ہوجائے گی، سجدہٴ سہو بھی واجب نہ ہوگا۔
(۲) ان دونوں رکعات میں سورہٴ فاتحہ اور سورت کا ملانا واجب ہے، اور دونوں میں سے کوئی سورت نہ پڑھی یعنی مطلقا قراء ت ہی نہ کی خواہ عمدا یا نسیاناً تو نماز دونوں صورتوں میں نہ ہوگی، اس لیے کہ مسبوق کے ذمہ ان دونوں رکعتوں کی ادائیگی میں مطلق قراء ت فرض ہے اور سورہٴ فاتحہ اور سورت ملانا الگ الگ واجب ہے، اگر نسیاناً سورہٴ فاتحہ یا اس کے بعد قراء ت نہ کی تو سجدہٴ سہو سے نماز درست ہوجائے گی اور عمدا سورہٴ فاتحہ یا اس کے بعد کی قراء ت ترک کردی تو نماز نہ ہوئی،اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند